بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ آج رات راولپنڈی پہنچے گا

لاہور (پاک صحافت) ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کے خلاف کراچی سے شروع ہونے والا پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ آج رات راولپنڈی پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں لانگ مارچ قافلہ آج وزیر آباد سے روانہ ہوگا۔ لانگ مارچ قافلہ پہلی منزل گجرات پہنچے گا، بلاول بھٹو کا آج پہلا خطاب گجرات میں ہوگا جبکہ گجرات کے بعد لانگ مارچ قافلہ لالہ موسیٰ پہنچے گا جہاں ان کا دوسرا خطاب ہوگا۔

ذرائع کے مطابق لالہ موسیٰ کے بعد قافلہ جہلم پہنچے گا اور جہلم کے بعد لانگ مارچ قافلہ گوجر خان سے ہوکر روات میں داخل ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں لانگ مارچ قافلہ آج رات راولپنڈی میں داخل ہوجائے گا جہاں بلاول بھٹو زرداری نویں روز آخری خطاب راولپنڈی کے لیاقت باغ میں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے