دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں

کراچی (پاک صحافت) دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کی تقریبات جاری ہیں، کراچی، لاہور، فیصل آباد، پنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں کے گرجا گھروں میں دعائیہ تقاریب منعقد ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق ویٹی کن میں کرسمس کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے امن و آشتی کا پیغام دیا گیا۔ خیال رہے کہ کرسمس کے موقع پر گلیوں اور گھروں کو سجاکر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ سانتا کلاز نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مسیحی برادری نے اپنا تہوار بھرپور عقیدت و احترام سے منانے کیلئے کرسمس ٹری سجا لئے ، گرجا گھروں پر چراغاں، عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کرلیا گیا۔ اسلام آباد میں مسیحی برادری نے گلی کوچوں کی سجاوٹ کے ساتھ گھروں میں کرسمس ٹری بھی سجالیے، کراچی میں گرجا گھروں پر چراغاں کرکے عبادات اور دعائیہ تقریبیں منعقد کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ پاکستان

پاکستان کی نئی حکومت کے قیام کے بعد امریکی حکام کا پہلا سرکاری دورہ اسلام آباد

اسلام آباد (پاک صحافت) ایک امریکی سیاسی سفارتی وفد نے پاکستان میں نئی ​​حکومت کے قیام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے