مرتضی سولنگی

نوازشریف عدالت اور حکومت کی اجازت سے بیرون ملک گئے تھے۔ وزیر اطلاعات

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ نوازشریف عدالت اور حکومت کی اجازت سے بیرون ملک گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف 3 دفعہ وزیراعظم رہے، میرے علم میں نہیں نوازشریف کونسی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، انتخابات سے متعلق کچھ لوگوں کے ذہن میں الجھن ہے اور الجھن پیدا کرنا کچھ لوگوں کا کاروبار ہے، عام انتخابات کے حوالے سے نگران حکومت کسی الجھن کا شکار نہیں۔ نگران حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گی۔

مرتضی سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ جنوری میں انتخابات ہوں گے، حلقہ بندیوں کے بعد جلد ہی الیکشن کی حتمی تاریخ دے دی جائے گی، آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو تمام وسائل فراہم کریں گے۔ پاکستان کی تمام رجسٹر سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں برابر کے مواقع فراہم کریں گے۔ ہم نے ملکی معیشت میں استحکام لانا ہے، ہمارا کام ہے کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف نہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں قانون سازی کا اختیار نہیں مگر مسائل حل کرنے کے لئے جو کرسکے، کریں گے۔ ایسا انتظام ہوتا کہ تیل کی پیداوار بڑھ جائے تو ہم پیٹرول کی قیمت کم کردیتے، جس طرح ڈالر کی قیمت کم کی ہے، کوشش ہے پیٹرول کی قیمت بھی کم کریں۔ بجلی کی چوری کی مد میں جو ادائیگیاں ہوئی ہیں وہ تقریباً 8 ارب روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے