اپوزیشن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، حکومتی اتحادی جماعت اور اپوزیشن کا سخت ردعمل

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے سخت ردعمل آگیا۔ قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کا کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے کل کہا تھا پیٹرول مہنگا کریں گے اور آج کر بھی دیا، ریلیف پیکیج کا اعلان بھی کِیا تھا مگر یہ نہیں بتایا کہ اس پر کب سے عمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اچانک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس پر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کی جانب سے بھی سخت ردعمل دیا جارہا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے، وفاق کے ہمارے ساتھ رہنے سے ہم پر بوجھ پڑتا ہے اب ہم یہ بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کہا ہے کہ عمران صاحب کے تکلیف پیکج کا اطلاق ہونا شروع ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ حکومت نے را ت تقریباً ایک بجے کے بعد پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا اعلان کیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نگراں حکومت کے معاشی اقدام کا معترف

اسلام آباد (پاک صحافت) آئی ایم ایف کے معاون وفد نے نگراں حکومت کے معاشی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے