پیٹرول

پیٹرول کی قیمت میں مزید 8 روپے کا اضافہ، نئی قیمت 145روپے 82 پیسے مقرر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافہ کرنے کے بیان کے فوری بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں، خیال رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ مزید اضافے کے بعد  پیٹرول کی نئی قیمت 145 روپے 82 فی لیٹر  تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔ رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82 پیسے ہوگئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے خطاب کے دوران پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 27 پیسے اضافے سے 116روپے 53 پیسے کردی گئی ہے۔ یادرہے کہ اس سے قبل 16 اکتوبر 2021 ء کو حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے، پیٹرول میں 10 روپے 49 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں دس روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ایمل ولی خان

ایمل ولی اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

پشاور (پاک صحافت) ایمل ولی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر منتخب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے