اسحاق ڈار

پی ٹی آئی پر پابندی لگنے اور عمران خان کے نااہل ہونے کا امکان ہے۔ اسحاق ڈار

لندن (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی پر پابندی اور عمران خان کو تاحیات نااہل کرنے کا امکان موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 افراد اب تک تاحیات نااہلی کا شکار ہوچکے ہیں، چوتھے عمران خان ہوسکتے ہیں۔ عمران خان کی مس ڈیکلیریشن انہیں نااہل کرتی ہے، موجودہ حالات میں پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کا فیصلہ مناسب ہوگا۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو فنڈز اکٹھے کیے، اس میں ایک بڑی رقم غیر قانونی ہے، قانون کے مطابق آپ غیرملکی کمپنی اور شخص سے پیسے نہیں لے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پارٹی ممبرشپ سے مستعفی ہو جائیں تو ان پر قدغن نہیں لگے گی، پابندی تحریک انصاف پر لگے گی اور عمران خان پر نااہلی کا کیس چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے