سعید غنی

آئی ایم ایف کے کہنے پر اسٹیٹ بینک کو گروی رکھ دیا گیا ہے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر اسٹیٹ بینک کو گروی رکھ دیا ہے جو ملکی استحکام اور آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے اقدامات سے اداروں کو بااختیار اور مضبوط کیا۔ عوام ایم کیو ایم کی نفرت انگیز سیاست پر ساتھ چلنے کو تیار نہیں۔ ایم کیو ایم کو کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں ذلت آمیزشکست ہوئی۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ایک بار پھر لسانیت کی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی، جی ڈی اے بھی ایم کیو ایم کے ساتھ ملی ہوئی ہے، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی، پی پی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ زیادتی یہ ہے کہ عوام ان کی دھمکیوں پر کان نہیں دھر رہے، عوام کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ زیادہ دیر تک نہیں چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے