وزیراعظم شہبازشریف

نہتے فلسطینیوں پر فضائی حملے کھلی بربریت ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر فضائی حملے کھلی بربریت ہیں، جو کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے فلسطینی شہر غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے، اسرائیلی حملے کو بربریت قرار دے دیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی حملے کے نتیجے میں غزہ میں 5 سالہ بچی سمیت 10 فلسطینیوں کی شہادت اسرائیلی دہشت گردی کی تازہ ترین کارروائی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ بربریت کی اگر کوئی شکل ہوتی تو وہ اسرائیل ہے جو نتائج کی پرواہ کیے بغیر فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے، پاکستان اسرائیلی بربریت اور جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے