وزیر تعلیم سندھ

پی ٹی آئی والے سندھ حکومت کو ٹارگٹ کر کے اپنی نا اہلی چھپانا چاہتے ہیں، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو نااہل ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے کے ڈاکے ڈالنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی، یہ  لوگ صرف پی پی کی حکومت کو ٹارگٹ کر کے اپنی نا اہلی چھپانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ملیر واقعے کی مذمت کی، اس دوران انہوں نے کہا کہ ملیر میں جو واقعہ پیش آیا وہ قابلِ مذمت ہے، جو ہوا  غلط ہوا اور  ظلم ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی یہی کہا ہے کہ لواحقین جیسی چاہتے ہیں ویسی ایف آئی آر کٹے۔اگر اس واقعے میں ہمارا ایم پی اے بھی ملوث ہے تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہو گی، قانون کا دہرا معیار نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ نے اس موقع پر ملک میں بڑھتی مہنگائی پر وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نےکہا ہے کہ پیٹرول مزید مہنگا کرنا پڑے گا، وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ گیس کا بحران آئے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے مہنگائی کے خلاف مظاہروں میں بھرپور شرکت کی ہے، شہری مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کی ممکنہ تاریخ سامنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے