وزیراعلی سندھ

وزیراعلی سندھ کیجانب سے سینیٹ انتخابات کے نتائج مسترد کرنے کا اعلان

حیدرآباد (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ روز منعقد ہونے والے سینیٹ انتخابات کو حکومتی دھاندلی قرار دیتے ہوئے مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے ہیں اور ہماری نظر میں وہی چیئرمین سینیٹ ہیں جبکہ ہم کسی ایسے شخص کو قبول نہیں کریں گے جسے دھاندلی کے ذریعے مسلط کیا گیا ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سینیٹ انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے اپوزیشن ممبران کے ووٹ سازش کے تحت مسترد کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کورٹ اس معاملے پر قانونی چارہ جوئی کرے تاکہ حکومتی دھاندلی اور چوری کیخلاف اقدام کیا جاسکے۔ مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن بوتھ میں کیمروں کی تنصیب انتہائی افسوس ناک ہے جبکہ چیئرمین سینیٹ کے بتائے ہوئے طریقے سے کاسٹ کئے گئے ووٹوں کو مسترد کرنا تعجب آور ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے