قرضہ

پی ٹی آئی نے 9 سالہ دورِ حکومت میں خیبرپختونخوا کے لیے اربوں روپے کے غیرملکی قرضے لیے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے 9 سالہ دورِ حکومت میں خیبرپختونخوا کے لیے اربوں روپے کے غیرملکی قرضے لیے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کی دستاویز کے مطابق سال 2103 تا 2022 صوبائی حکومت نے 661 ارب روپے کے قرضوں پر دستخط کیے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے غیرملکی اداروں سے منصوبوں کے لیے قرضوں کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ صوبائی اسمبلی کے دستاویز کے مطابق جون 2013 تک صوبے کا تقسیم شدہ اور بقایہ قرضہ 130 ارب روپے تھا۔ محکمہ خزانہ کے دستاویز کے مطابق نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروجیکٹ کے لیے 94 کروڑ 60 لاکھ روپے کے قرضے پر دستخط کیے گئے۔

واضح رہے کہ دستاویز کے مطابق ہیلتھ سسٹم اسٹرینتھننگ پروجیکٹ کے لیے ایشائی ترقیاتی بینک کے ساتھ 18 ارب 60 کروڑ روپے کے قرضوں کامعاہدہ کیا گیا۔ دستاویز کے مطابق بالاکوٹ ہائیڈرو پروجیکٹ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 48 ارب 30 کروڑ کے قرضوں کا معاہدہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے