مسلم لیگ ن

ن لیگ کو پنجاب میں حکومت سازی کیلئے درکار نشستیں حاصل

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کو پنجاب میں حکومت سازی کیلئے درکار نشستیں حاصل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آزاد امیدواروں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے پارٹی کی نشستوں کی تعداد 160 سے بھی تجاوز کرگئی ہے جبکہ مزید آزاد امیدواروں کی شمولیت کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس فروری کے آخری ہفتے میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن ہوتے ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا جائے گا ۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 29 فروری سے قبل طلب کیا جائے گا اس حوالے سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔ آئندہ 72 گھنٹوں میں اجلاس کی حتمی تاریخ کا تعین کر کے سمری بھیج دی جائے گی، پنجاب اسمبلی کے طلب کردہ اجلاس میں ارکان کا حلف،اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وزیراعلی کا انتخاب ہوگا۔

واضح رہے کہ الیکشن ڈے کے بعد اکیس دن کے اندر آئینی طور پر اسمبلی اجلاس طلب کرنا لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے