پاکستان کی ترقی کو ایران کی ترقی سمجھتے ہیں، ایرانی قونصل جنرل

کراچی (پاک صحافت) ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی کو ہی ایران کی ترقی سمجھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں توانائی کی ضرورت کو پورا کرسکتا ہے۔ حسن نوریان کا کہنا تھا کہ گیس لائن پروجیکٹ کو مکمل کرنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان کی معیشت اور کارخانے دوبارہ سے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایران نے بلوچستان میں بجلی کی ایکسپورٹ بڑھائی ہے۔ ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ایران کی آزاد خارجہ پالیسی کی وجہ سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان روابط قائم ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے