ظاہر شاہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین تعینات، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) ظاہر شاہ کو قومی احتساب بیورو (نیب) کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ظاہر شاہ کو قومی احتساب ایکٹ 1999 کی سیکشن 6 ، بی کے تحت چیئرمین نیب تعینات کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ظاہر شاہ کی تعیناتی 22 فروری سے کی گئی ہے اور وہ اس عہدے پر نئے چیئرمین کے انتخاب تک کام کرتے رہیں گے، ظاہر شاہ اس وقت چیئرمین نیب ہیں۔ ظاہر شاہ اس سے پہلے نیب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے پرخدمات انجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ آفتاب سلطان کے مستعفی ہونے کے بعد سے ظاہر شاہ ہی ادارے کے معاملات سنبھالے ہوئے ہیں، وہ 10 برس سے زائد عرصے سے نیب سے وابستہ ہیں۔ ظاہر شاہ ڈی جی نیب راول پنڈی بھی رہے ہیں جبکہ سن 2021 سے وہ ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر فائز تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے