پی ٹی آئی رہنما

پی ٹی آئی رہنما کی بدمعاشی، اسپتال عملے نے کام چھوڑ دیا

خیبر (پاک صحافت) پی ٹی آئی رہنما کی بدمعاشی سے تنگ اسپتال کے پورے عملے نے احتجاجا کام چھوڑ دیا ہے۔ ناروا سلوک سے تنگ آکر تمام شعبہ جات کو بند کردئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کے ناروا سلوک سے تنگ ڈوگرہ اسپتال کے عملے نے کام چھوڑ دیا ہے۔ ایم ایس ڈوگرہ اسپتال ڈاکٹر جہانگیر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اقبال آفریدی کارکنوں سمیت اسپتال میں داخل ہوا جبکہ کسی نے ماسک نہیں پہنا تھا اور کورونا ایس او پیز کی بھی رعایت نہیں کی۔

ایم ایس ڈوگرہ اسپتال ڈاکٹر جہانگیر کا مزید کہنا ہے کہ اقبال آفریدی نے ڈاکٹروں کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا جس کے خلاف ایمرجنسی کے علاوہ تمام شعبہ جات احتجاجاً بند کر دیے ہیں۔ دوسری جانب اقبال آفریدی کا کہنا ہے کہ ایم ایس تمام تقاریب میں مجھے نظر انداز کرتے ہیں، اسپتال کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین میری مرہون منت ہے، افتتاحی تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے