عامر لیاقت

الیکشن ہارنے میں پی ٹی آئی کراچی کی قیادت قصوروار ہے، عامر لیاقت

کراچی (پاک صحافت) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقات نے کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں شکست  کی وجہ پی ٹی آئی کراچی کو قرار دے دیا۔  ان کا کہنا ہے کہ کراچی کی قیادت کو پتہ نہیں ہے کہ کراچی کے ووٹرزکوکس طرح موٹیویٹ کیا جاتا ہے اور اس سارے الیکشن میں عامر لیاقت حسین کو استعمال ہی نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف عامر لیاقت نے نجی ٹی وی چنیل کے پروگرام میں این اے 249 کے ضمنی الیکشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کراچی کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی امیدوار کو ٹکٹ دیتے ہوئے مشاورت بھی نہیں کی گئی حالانکہ آپس میں مشورہ کرنے کا حکم قرآن نے بھی دیا ہے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت نے مزید کہا کہ  میں نےیہاں سے 2002 کا الیکشن بھی لڑا اور جیتا اور آج 10 سال بعد جب میں دوبارہ آیا تو بھی الیکشن جیت گیا، کراچی کی قیادت کو پتہ نہیں ہے کہ کراچی کے ووٹرزکوکس طرح موٹیویٹ کیا جاتا ہے۔ عامر لیاقت کے مطابق  پی ٹی آئی امیدوار کے الیکشن ہارنے میں کراچی کی تنظیم زیادہ قصور وار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے