شہباز شریف

امید ہے کہ الیکشن کمیشن انصاف اور شفافیت کے تقاضے پورے کرے گا۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہبازشریف کا کہنا ہے کہ این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی برتری کو منصوبے کے تحت کم کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 249 میں ہونے والی ناانصافی کے حوالے سے امید ہے کہ الیکشن کمیشن انصاف اور شفافیت کے تقاضے پورے کرکے مسلم لیگ ن کو انصاف فراہم کرے گا۔

شہبازشریف نے حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے بڑی محنت و کوشش کی ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ شہباز شریف نے کہا کہ تمام پارٹی عہدیداروں بالخصوص کراچی کی ٹیم کو بھی شاباش دیتا ہوں، ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر کارکنان اور پارٹی عہدیداروں کو سلام پیش کرتا ہوں، حمایت کرنے پر جے یو آئی اور اے این پی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے