مریم نواز

پی ٹی آئی حکومت کو مزید مہلت دینا عوام کیساتھ خیانت ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت کو مزید مہلت دینا پاکستانی عوام کے ساتھ بدترین خیانت ہے جسے عوام کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شعبہ میں پی ٹی آئی حکومت کی ناقص حکمت عملی اور عوام کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر اس امر پر اتفاق ہوا ہے کہ حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ اگر حکومت مزید برقرار رہی تو ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کی بدحالی میں اضافہ ہوگا۔ سینٹرل ایگویکٹو کمیٹی میں شامل کسی بھی ایک رکن نے عدم اعتماد کا اظہار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں نواز شریف پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزادی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے