سراج الحق

ساڑھے تین برس میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی زیرو ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے ساڑھے تین سالوں میں صرف جھوٹے وعدے، دعوے اور نعرے لگائے جبکہ پی ٹی آئی کی کارکردگی زیرو ہے، اب کچھ کرنے کے لئے وقت بھی نہیں بچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت مصنوعی آکسیجن پر زندہ ہے، کچھ کرنے کا وقت بھی نہیں بچا۔ ملک آگے کے بجائے پیچھے کی جانب گیا۔ حکومت کی معاشی پالیسی ہاتھ پھیلاو، کشکول اٹھاو ہے۔ ملک میں بے یقینی کی فضا قائم ہے۔ آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کی عمل داری
قائم ہو چکی ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت خود وینٹی لیٹر پر ہے، مگر اس نے عوام کو نچوڑنے کی پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے۔ گزشتہ ساڑھے 3 برس میں حکومت نے عوامی فلاح کا ایک منصوبہ بھی متعارف نہیں کرایا۔ حکومت کا سارا زور لنگرخانے کھولنے پر ہے۔ وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کر کے لاکھوں برسر روزگار افراد کو نوکری سے محروم کیا۔ حکومت نے 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا اعلان کیا، مگر آج تک ایک بھی شخص کو چھت فراہم نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے