نواز شریف

ہر ضلع میں ماڈل ایگریکلچر سینٹر قائم کرکے میرٹ پر بھرتی کو یقینی بنایا جائے۔ نوازشریف

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہر ضلع میں ماڈل ایگریکلچر سینٹر قائم کر کے میرٹ پر بھرتی کو یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ چار دہائیاں گزرنے کے باوجود کوالٹی سیڈ نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، پنچاب میں 37 ملین ایریا فیٹ پانی کوضائع ہونے سے بچانا ہے، آبپاشی کے جدید طریقہ کار اپنا نا ضروری ہے۔ وزیراعلی مریم نواز اور نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ایگریکلچر آفیسر اور فیلڈ اسسٹنٹ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے پائلٹ پراجیکٹ، ایوب ریسرچ سینٹر کے لئے 500 ملین روپے کا ریسرچ انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ریسرچ، بہتر کارکردگی اور گڈ گورننس کیلئے محکمہ زراعت کے ذیلی اداروں کو باہم مربوط کرنے جبکہ فرٹیلائزر اور پیسٹی سائیڈ ایکٹ میں ترامیم لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 7300کھا لے پکے کر نے سے 1.7 ملین ایکڑ فیٹ پانی بچایا جا سکے گا۔ اجلاس میں زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری کے لیے ریورس پمپنگ سے بارش کا پا نی زمین میں واپس ڈالنے کی تجویز پر غورکیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار کوقرض کیلئے اپلائی کرنے پر جلد از جلد قرض کا اجرا یقینی بنایا جائے اورمحکمہ زراعت قرض کے اجرا کی سکیم کی مانیٹرنگ اور فیڈ بیک کا فول پروف سسٹم وضع کرے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے