فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی حکومت نے لوگوں کی جیب میں ڈاکہ ڈالا ہے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے تین سال میں لوگوں کی جیب میں ڈاکہ ڈالنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، اب عوام مزید برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی نااہل حکومت نے عوام پر پیٹرول بمب گرایا ہے۔ منی بجٹ اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول بمب بھی گرایا گیا اور اب عوام بلبلا اٹھے ہیں۔ جو آٹھ روپے فی یونٹ بجلی پر وزیراعظم کو چور کہتا تھا وہ آج اپنے آپ کو کیا کہے گا۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا ستائیس فروری کو حکومت کے خلاف لانگ مارچ کامیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم غریب عوام کے لئے نکلے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں اس حکومت کے خلاف تیر کے نشان کو کامیاب کریں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے