پی ٹی آئی

پارٹی اختلاف کیوجہ سے پی ٹی آئی کے نائب صدر مستعفی ہوگئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات میں آئے روز شدت بڑھتی جارہی ہے جس کے نتیجے میں مختلف عہدیداروں کی جانب سے مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور اب پارٹی کے نائب صدر نے بھی استعفی دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور نائب صدر محمد عبدہ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ خوش نہیں تھے کیونکہ ان کے خیال میں یہ عہدہ صرف تصویریں کھنچوانے اور دعوتیں کھانے تک محدود کردیا گیا تھا اور کسی بھی کام سے پہلے نا مشورہ کیا جاتا ہے اور نا ہی بعد میں بات کرنے کا حق دیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی کے مستعفی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے کوریا میں مقیم پاکستان تحریک انصاف کے ممبرز کیلئے کام کرنے کے جزبے سے یہ عہدہ قبول کیا تھا لیکن اب ان کیلئے نا کوئی کام کیا جاتا ہے اور نا ہی کرنے دیا جاتا ہے۔ محمد عبدہ نے بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد میں اعلی قیادت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے اور انہوں نے ان کا استعفی منظور کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے