شرجیل میمن

پی ٹی آئی اپنا حشر دیکھ کر ہر دروازے پر مذاکرات کی بھیک مانگ رہی ہے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی اپنا حشر دیکھ کر ہر دروازے پر مذاکرات کی بھیک مانگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مستقبل کی فکر کرنا چھوڑ دیں، اپنے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب بیساکھیاں ہٹ گئیں تو عمران خان کی سیاست کی تنزلی کی جھلک گزشتہ روز مینار پاکستان پر سب نے دیکھ لی۔ 2013 میں تحریک انصاف کو مینار پاکستان کے جلسہ کے ذریعے مصنوعی طریقے سے ابھارا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ عمران خان کی سیاست دفن ہو چکی، ڈرپوک جو خود کو بڑا بہادر سمجھتا ہے ڈبوں میں بیٹھ کر موصوف خطاب فرما رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں مزیدکہا کہ فواد چوہدری بتائیں کہ ان کی تحریک انصاف نے گزشتہ روز سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کتنی نشستیں جیتیں؟ پیپلز پارٹی کسی کے سہاروں کا آسرا نہیں رکھتی، اپنی کارکردگی پر انحصار کرتی ہے۔ فواد چوہدری سن لیں فیصلے پی ٹی آئی کی مرضی کے آئین و قانون کے مطابق نہیں ہو سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے