گووندا

بالی وڈ اسٹار گووندا نے اپنے خلاف ہونے والی سازشوں سے پردہ ہٹا دیا

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار گووندا نے اپنے خلاف ہونے والی سازشوں سے پردہ ہٹاتے ہوئے بتایا کہ انہیں کیسے بالی وڈ سے سائیڈ لائن کیا گیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے نامور اداکار گووندا نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری کے کچھ لوگوں نے ان کے خلاف سازش کی اور اسی سازش کے تحت انہیں جان بوجھ کر سائیڈلائن کیا گیا جس کا نتیجہ اداکار کو مالی نقصان کی صورت برداشت کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں گووندا کا کہنا تھا کہ آپ مجھے کبھی بھی دوسروں سے متعلق بات کرتے نہیں دیکھیں گے لیکن اس کے برعکس اکثر لوگ میرے خلاف بات کرتے ہیں۔ گووندا کا کہنا تھا کہ میں ہر ایک کی عزت کرتا ہوں اور ان کے لگائے گئے سرمائے کی قدر کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار گووندا  کے مطابق پچھلے 14 سے 15 سالوں کے دوران انہوں نے انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی اور 16 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان اٹھایا۔ ‘ گووندا کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے بھی میرے ساتھ برا سلوک کیا میری فلموں کو تھیٹر نہیں ملا کیونکہ وہ میرے کیریئر کو برباد کرنا چاہتے تھے جو کہ نہیں ہوپایا۔’ خیال رہے کہ گووندا نے دوران انٹرویو بالی وڈ میں اپنے کے خلاف کی جانے والی سازش پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ اپنے بھی پرائے ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے