بلاول بھٹو

عمران خان کے پاس ایک اہل حکمران والی سمجھ بوجھ بالکل نہیں، بلاول بھٹوزرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے آئی ایم ایف معاہدے کی سخت شرائط قبول کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، بلاول کا کہنا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف ڈیل پر اب نظرثانی کے بجائے پہلے ہماری بات مان لیتے تو آج معیشت یوں تباہ نہ ہوتی،  پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف ڈیل میں اپنی غلطی کو تسلیم کرنا کافی نہیں، عمران خان کو قوم سے معافی مانگنا ہوگی، ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کسی اور کو قربانی کا بکرا بنا کر خود نہیں بچ سکتے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنے تازہ بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی ہدایت پر عمران خان نے روپے کی قدر گرا کر بدترین فیصلہ کیا۔ ملک میں ہونے والی مہنگائی کی وجہ عمران خان کے غلط فیصلے ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے غلط ڈیل کا اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کے پاس ایک اہل حکمران والی سمجھ بوجھ بالکل نہیں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹوزرداری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عمران خان نے پہلے آئی ایم ایف سے معاہدے سے گریز کا دفاع کیا، پھر تاخیر سے معاہدہ کرکے غلط ڈیل کا دفاع کیا اور اب اس سے بھی پی ٹی آئی نے یوٹرن لے لیا، عمران خان غلطیاں کرتے ہیں، غلطیوں کا اعتراف کرتے ہیں اور پھر وہی غلطیاں دہراتے ہیں۔ پی پی چئرمین کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہے، کوئی کلاس روم نہیں۔ عمران خان ایک کروڑ نوکریاں دینے آئے تھے اور آج عمران خان نے پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کرکے کروڑوں پاکستانیوں کو بے روزگار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے