عطا تارڑ

پرویز الٰہی اور سیکریٹری اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کو یرغمال بنا رکھا ہے، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور اس پر پابندی لگانا قابلِ افسوس ہے، اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی اور سیکریٹری اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کو یرغمال بنا رکھا ہے، پارلیمانی کارروائی کی کوریج میڈیا کا بنیادی حق ہے اور اس حق کو چھیننے کی کوشش خلاف قانون ہے۔

تفصیلات کے مطابق عطا اللہ تارڑ نے پنجاب اسمبلی پریس گیلری اور اسمبلی سیکریٹریٹ کو میڈیا کے لئے بند کرنے کے حوالے سے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کارروائی کی کوریج سے صحافیوں کو روکنا صحافتی آزادی پر خطرناک حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ  عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے میڈیا کو کوریج سے روک کر آزادی اظہار رائے کو سلب کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ کے لئے میڈیا کا کردار قابلِ ستائش ہے، جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے میڈیا نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ہم ان قربانیوں کو کسی صورت ضائع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے