طیب اردوان

پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیرنو کیلئے ہر ممکن مدد کریں گے۔ طیب اردوان

جنیوا (پاک صحافت) طیب اردوان کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیرنو کیلئے ہر ممکن مدد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جنیوا میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیرنو پر کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ سیلاب سے پاکستان کو تاریخی نقصان ہوا، ترکیہ اپنے برادر ملک پاکستان کی پہلے بھی مدد کرتا رہا ہے اور اب بھی کرے گا۔

طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جو تباہی ہوئی اس کا ذمہ دار پاکستان نہیں، پاکستان میں ہونے والی تباہی سے عالمی برادری کو آگاہ کیا، ترکیہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کی بحالی میں مدد کرے گا، سیلاب متاثرین کی بحالی، انفراسٹرکچر اور تعمیرنو کیلئے ہر ممکن مدد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے، سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے