سعید غنی

عمران خان ہمارا معاشرہ اور ملک تباہ کرنا چاہتا ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارا معاشرہ اور ملک تباہ کرنا چاہتا ہے، یہ ذہنی طور پر مفلوج آدمی ہے اور ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اثاثوں میں وزیراعظم بننے کے بعد اضافہ ہوا، ان کی کرپشن سب کے سامنے آچکی ہے، یہ بد کردار، جھوٹا اور منافق آدمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہعمران خان کے بیان پر لیگل نوٹس بھیجا گیا ہے، یہ عدالت میں آکر آصف زرداری پر لگائے الزام ثابت کریں۔ سعید غنی نے کہا کہ الزام کی نوعیت کا اندازہ لگائیں، اگر عمران خان کو کچھ ہو جائے تو ہماری قیادت پر الزام آئے گا، اس لیے عمران خان کے لگائے گئے الزام کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے مزید کہا کہ عمران خان بے شرمی سے جھوٹ بولتا ہے، کوئی بھی شخص اس حد تک نہیں جاسکتا جہاں تک عمران خان گیا ہے، انہیں بھارتی اور یہودی ایسے ہی پیسے نہیں دے رہے تھے، کچھ مقاصد تھے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ شیخ رشید کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی ہے، ان کے خلاف بھی سخت کارروائی ہونی چاہیے، گرفتاری کے بعد ان کی زبان دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے