ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کے کسی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا۔ ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کے متعلق خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک غیر ملکی این جی او نے زیر بحث دورے کا اہتمام کیا جو پاکستان میں موجود نہیں، پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف واضح اور غیرمبہم ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، مسئلہ فلسطین کا یو این اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے، اقوام متحدہ، او آئی سی قراردادوں کے مطابق 1967 سے قبل کی سرحدوں کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے، ایسی فلسطینی ریاست کے حامی ہیں جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں انصاف اور دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے