اسٹیٹ بینک آف پاکستان

پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ

کراچی (پاک صحافت) اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ 2 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد پاکستان کے ڈالر ذخائر 9 ارب 84 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

مرکزی بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت اسٹیٹ بینک کے پاس 4.32 ارب جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.52 ارب ڈالر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں بھی 48.61 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے