اسحاق ڈار

پاکستان کو چین سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چین سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین سے ملنے والی رقم سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی۔ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد و تعاون حاصل ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ چینی بینک آئی سی بی سی سے مجموعی طور پر پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا ہے۔ جس کا معاہدہ بھی ہوچکا ہے۔ عنقریب باقی رقم بھی پاکستان کو موصول ہوگی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کے بینک سے مزید 30 کروڑ ڈالر قرض کیلئے پیشرفت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے