مولانا فضل الرحمن

انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پارٹی رہنما سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود، جے یو آئی ترجمان اسلم غوری، مولانا لطف الرحمان، ایم این اے مولانا جمال الدین اور انجینئر ضیاء الرحمان شریک تھے۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام ف نمایاں کامیابی حاصل کرے گی، کارکن جماعت کا پیغام گھر گھر پہنچانے کا عزم کریں، ہم ملک میں اسلامی نظام کیلئے کوشاں ہیں۔

ذرائع کے مطابق رہنما جے یو آئی ف حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر مشاورت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے