پرویز رشید

پاکستان کی ترقی کا خواب دیکھنے والے وزیراعظم کو جلاوطن کیا گیا۔ پرویز رشید

اسلام آباد (پاک صحافت) پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا خواب دیکھنے والے وزیراعظم کو جلاوطن کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کو یورپ سے جوڑنے کا خواب آج دنیا کے 20 ممالک دیکھ رہے ہیں۔ ایسے خواب کی عملی تکمیل ایک پاکستانی وزیراعظم نے 33 سال قبل بذریعہ موٹر وے شروع کی۔

پرویز رشید کا مزید کہنا ہے کہ اس وزیراعظم کو جیلوں میں ڈالا گیا اور جلا وطن کیا گیا۔ اس وزیراعظم کو پیاروں سے محروم کیا گیا، اُس کی بیٹی کو اذیتوں سے گزارا گیا اور اسی کو کامیابی سمجھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے