خورشید شاہ

سیاست میں دوستی اور دشمنی وقتی ہوتی ہے دائمی نہیں۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سیاست میں دوستی اور دشمنی دونوں ہی وقتی ہوتی ہیں دائمی نہیں۔ دوست اور دشمن کا فیصلہ وقت اور حالات کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے اسیر رہنما خورشید شاہ نے سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی نے ہمیشہ وقت پر فیصلے کئے ہیں۔ ہماری جماعت نے نہ کسی کو آخری دوست سمجھا اور نہ ہی آخری دشمن بلکہ وقت اور حالات کو دیکھ کر فیصلے کئے۔

پی پی کے اسیر رہنما خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے لاکھوں لوگوں کو روزگار اور نوکریاں دیں، سیاستدانوں کو بیٹھ کر غریبوں کی تباہی اور بیروزگاری کے بارے میں سوچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی دور میں 6 ہزار ارب اور آج ڈھائی سالہ حکومت میں 13 ہزار ارب کا قرضہ بڑھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے