وزیراعظم عمران خان محمود عباس

پاکستان فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم کا محمود عباس کو یقین دہانی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان فلسطینی مسلمانوں کی ہر طرح کی حمایت جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اس دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت مشکل وقت میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان فلسطین کے عوام کے حقوق کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کے دوران اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور اسرائیلی حملوں میں شہریوں اور بچوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس اور وزیراعظم عمران خان نے فلسطین کی موجودہ صورت حال پر بھی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے