اسحاق ڈار

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات، اعلامیہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاشی صورتحال پر بریفنگ دی، انہوں نے معاشی اصلاحات سے متعلق بھی آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے کہا کہ ماضی میں آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا تھا، موجودہ قرض پروگرام بھی مکمل کریں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات کیلئے پرعزم ہیں، معاہدے کو مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، گیس سیکٹر کے گردشی قرض ختم کرنے کیلئے اعلی سطح کمیٹی بنائی ہے، توانائی شعبے میں اصلاحات متعارف کروائی جارہی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نویں اقتصادی جائزے کی تکمیل کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مشن چیف کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان 9 ویں جائزے کی تکمیل کیلئے شرائط پر پورا اترے گا، توقع ہے پاکستان مختلف شعبوں میں اصلاحات کیلئے پیشرفت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے