کیپٹن صفدر

شہبازشریف اور پی ڈی ایم نے ملک کو سنبھال لیا ہے۔ کیپٹن صفدر

لاہور (پاک صحافت) ن لیگی رہنما کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ اس وقت شہباز شریف اور پی ڈی ایم نے ملک کو سنبھال لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف واپس ضرور آئیں گے، بابا گھر آئیں گے تو گھر چلے گا۔ امید ہے جلد ہی حالات مزید بہتر ہوجائیں گے، 2013 میں بھی یہی حالات تھے لیکن پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوا تھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ بے بنیاد اور جھوٹے کیسز میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو سزا ہونے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ نواز شریف کو بغیر کسی جرم و خطا کے سزا دینے والوں سے سوال ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے