عطا تارڑ

تین سال سے جھوٹے، بےبنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے جارہے ہیں۔ عطاء تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سال سے شریف خاندان پر جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے جارہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد اکبر مکمل طور پر جھوٹ سے کام لے رہے ہیں، آپ خفت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تین سال سے جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے جارہے ہیں۔

رہنما ن لیگ عطاء تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ برطانوی ایجنسی نے شہباز شریف اور سلمان شہباز کو الزامات سے بری کر دیا ہے لیکن شہزاد اکبر اب بھی جھوٹ سے باز نہیں آئے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ، کرپشن اور مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے