ترکیہ

پاک فوج کی ریسکیو ٹیم نے 9 سالہ بچی کو 102 گھنٹے بعد ملبے تلے سے زندہ نکال لیا

استنبول (پاک صحافت) ترکیہ میں پاک فوج کی ریسکیو ٹیم نے 9 سالہ بچی کو 102 گھنٹے بعد ملبے تلے سے زندہ نکال لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور افواج پاکستان کا ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی امداد کا مشن جاری ہے۔ پاک فوج کی ٹیمیں ترکیہ کے 51 سے زائد مقامات پر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔ پاک فوج کی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے اور متاثرین کو امداد فراہم کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں کی کاوشوں سے 6 سے زائد افراد کو زندہ نکالا گیا ہے۔ پاک فوج کی سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے 9 سال کی بچی کو 102 گھنٹے بعد ملبے تلے سے زندہ نکال لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے