جاوید لطیف

نیا سال عمران خان کی سیاست سے رخصتی کا سال ثابت ہوگا، جاوید لطیف

شیخوپورہ (پاک صحافت) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سیاسی حالات تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں، نیا سال نواز شریف کی وطن واپسی، عمران خان کی سیاست سے رخصتی کا سال ثابت ہوگا۔ عمران خا ن قوم کے سامنے ایکسپوز ہو چکے، 11 جنوری تک بہت کچھ واضح ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ عوامی فیصلوں کی بالا دستی سے ہی ملک میں حقیقی جمہوریت قائم ہو سکتی ہے۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ الیکشن میں اب کوئی ادارہ اپنا کردار ادا نہیں کر سکے گا، شفاف الیکشن سے ہی ملک میں حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے دوراقتدار میں عوام کے لیے کوئی مثبت اقدام کرنے میں نا کام رہے، عمران خان اپنے دور اقتدار میں عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف رہے، عمران خان نے ملک کو دیوالیہ پن کی حد تک پہنچایا، اتحادی حکومت ملک کی معاشی سمت کو درست کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے