الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نادہندہ قرار دینے کیلئے نیب کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر نادہندہ قرار دینے کیلئے نیب کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے معاملے پر عمران خان اور دیگر افراد کو نادہندہ قرار دینے کے لیے نیب کو خط لکھ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے خط میں نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان سمیت دیگر افراد کو متعلقہ فورم سے نا دہندہ قرار دے کر فہرست الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائے۔

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن یہ فہرست مزید کارروائی کے لیے ریٹرنگ افسران کو بھجوائے گا۔ خیبرپختونخوا حکومت کے 2 ہیلی کاپٹرزپر 1800 دورے کیے گئے، جس میں سے 588 دورے سیاستدانوں کی جانب سے جبکہ 577 دورے سرکاری افسران نے کیے، سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والوں کے ذمے 19 کروڑ 87 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے