مریم نواز

پارٹی فنڈ کے پیسے ذاتی اکاؤنٹ اور عوام کے پیسے ان کی جیبوں میں جاتے رہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو غیرقانونی  فارنگ فنڈنگ کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی فنڈ کے پیسے ذاتی اکاؤنٹ میں اور عوام کے پیسے ان کی جیبوں میں جاتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوچکا اسپتال کے نام پر مانگے گئے پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ اخلاقی، مذہبی طور پر اور قانونی طور پر انتہائی گھناؤنے جرائم ہیں۔

واضح رہ کہ اس سے قبل ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی جاری بیان میں کہا کہ  عمران صاحب نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران صاحب نے شوکت خانم کے چندے کو سیاسی فنڈز میں بدل کر جرم کیا، فارن فنڈنگ کیس میں 8 والیمز اِسی لئے چھپائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے