مولانا فضل الرحمن

پی ٹی آئی کے سیاسی لحاظ سے عمران ایک لاش ہے۔ مولانا فضل الرحمن

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیاسی لحاظ سے عمران ایک لاش میں تبدیل ہوچکے ہیں، لاش پر کتنے بھی لوگ جمع ہوں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی اپنی حلال کی بیٹی ہوتی تو کسی کی حلال بیٹی کے بارے میں ایسی بکواس نہ کرتا۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم میں عمران خان ٹرمپ کے ساتھ تھا، عمران حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازشیں کیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ تمہیں شرم نہیں آئی ہمارے علماء پر گولیاں چلائیں حملے کیے۔ ہم نے برداشت کیا ہم پاکستان میں جنگ نہیں چاہتے۔ نواز شریف، زرداری اور شہبازشریف کو تم چور کہتے ہو لیکن چین، سعودی عرب اور آئی ایم ایف ان پر اعتماد کرکے پیسے دیتے ہیں جبکہ تم صادق و امین ہو تم پر تو ایک ٹکے کا بھی اعتماد نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے