مادھوری ڈکشٹ کی پہلی ویب سیریز ’دی فیم گیم‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی پہلی ویب سیریز ’دی فیم گیم‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ اداکارہ مادھوری ڈکشت  کے مطابق اُن کی یہ نئی ویب سیریز ’دی فیم گیم‘ اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر25 فروری کو ریلیز ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مادھوری نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ویب سیریز’دی فیم گیم‘ کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ اُنہوں نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اجنبی سی ہے اس کی دنیا اوراَن کہی سی ہے اس کی کہانی‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اب وہ دنیا کے سامنے اپنی کہانی کے ساتھ آ رہی ہے‘۔اداکارہ نےبتایا کہ اُن کی یہ نئی ویب سیریز ’دی فیم گیم‘ اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر25 فروری کو ریلیز ہوگی۔ کرشمہ کوہلی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز میں مادھوری کے علاوہ سنجے کپور، مانوکول، لکشویر سرن، سوہاسنی مولے، مسکان جعفری جیسے اداکار بھی نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے