خواجہ آصف

ووٹ کو عزت دو کے نعرے کامطلب صاف شفاف الیکشن ہے، خواجہ محمد آصف

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کی حکمرانی اور لوگوں کی رائے کا احترام ہونا چاہیے، ہمارے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کامطلب صاف شفاف الیکشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی اور لوگوں کی رائے کا احترام ہونا چاہیے، اسٹیبلشمنٹ کو جو رول آئین نے تفویض کیا ہے وہ وہی ادا کرے اور میں اس رول کو احترام کی نظر سے دیکھتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ  اگر سیاستدان آئینی حدود میں رہتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دینا بند کردیں تو سیاست میں اس کا کردار خود بخود ختم ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ پارٹی میں دو قسم کی سوچ ہے لیکن میں کسی ایک کے ساتھ نہیں ہوں، پارٹی میں آخری فیصلہ نوازشریف کا ہوتا ہے، مریم نواز کے جلسوں میں لوگ شرکت کرتے ہیں مگر 70 فیصد ووٹرز جلسوں میں نہیں جاتے۔ انہوں نے کہ بھی کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو دعوت گناہ ہمیشہ سیاستدانوں نے دی ہے، اس لیے ہمیں صرف اسے مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے، ملک میں آئین کی حکمرانی اور لوگوں کی رائے کا احترام ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے