شہباز شریف

شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ اقدام قرار دے دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ادوایات کی قیمتوں میں اضافے کو  حکوتی ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام اور سنگ دلی ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی ماری عوام پر یہ نیا عذاب انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  ایک ایسے وقت میں جب کورونا کی ہلاکت خیزی کے باعث عوام طبی ہنگامی صورتحال کا شکار ہیں، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام اور سنگ دلی ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ  مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی ماری عوام پر یہ نیا عذاب انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، عمران نیازی کہتے تھے کہ ہم سڑکیں نہیں بنائیں گے، انسانوں پر خرچ کریں گے، صحت اور تعلیم کے لئے وسائل فراہم کریں گے لیکن انہیں اب کوئی وعدہ یاد نہیں کیونکہ انہیں یوٹرن لینے کی عادت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے