پی سی آر

متحدہ عرب امارات میں ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کے ہر 48 گھنٹے بعد کورونا ٹیسٹ کروانا ‏لازمی

ابوظہبی {پاک صحافت} اماراتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے تمام وزارتوں اور اداروں کو تحریری ہدایت نامہ جاری کر ‏کے پابند کیا گیا ہے کہ وہ ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کا ہر 48 گھنٹے بعد پی سی آر ٹیسٹ ‏لازمی کروائیں۔

محکمہ افرادی قوت نے کوروبا وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی میں تبدیلی کی ہے جس پر 29 ‏اگست سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

وہ سرکاری ملازمین جنہوں نے کورونا کی دونوں خوراکیں حاصل کی ہیں وہ پی سی آر ٹیسٹ کی ‏پابندی سے استثنیٰ ہوں گے جب کہ ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کو ہر 48 گھنٹے بعد پی سی ‏آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی آنے والوں پر نئی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ابوظہبی ‏میں نئے کویڈ ضوابط متعارف کروائے گئے ہیں جس کے مطابق صرف وہی افراد ابوظہبی ‏میں داخل ‏ہو سکتے ہیں جنہوں نے ویکسینیشن کروائی یا وہ ویکسین کے کلینکل ٹرائل میں شریک ‏ہوئے ہیں۔

ایسے افراد الحصن ایپ پر گرین پاس یا ایکٹو ای اسٹار آئیکون رکھتے ہیں تو وہ ابوظہبی میں داخلے ‏‏کے اہل ہیں جب کہ ای سٹار آئیکون والوں کو پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور یہ سات دن کےلیے ‏‏ہوگا۔ ‏

ویکسین لگوانے والے یا کلینیکل ٹرائل کے شرکا کو اگر گرین پاس یا ایکٹو ای یا سٹار آئیکون ہے تو ‏‏انہیں ابوظبی میں آمد پر مزید ٹیسٹ کرانے اور امارت میں رہنے کے دوران اس کی ضرورت نہیں ‏‏ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

مصری تجزیہ نگار

ایران جنگ نہیں چاہتا، اس نے ڈیٹرنس پیدا کیا۔ مصری تجزیہ کار

(پاک صحافت) ایک مصری تجزیہ نگار نے اسرائیلی حکومت کے خلاف ایران کی تعزیری کارروائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے