آرمی چیف

آرمی چیف آج بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کریں گے اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج بلوچستان اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری سرگرمیوں کا خود جائزہ لیں گے۔

آئی پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف جوانوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملک بھر میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔ آرمی فلڈ ریلیف کیمپوں میں امدادی سامان اکٹھا کر کے متاثرہ علاقوں کو پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے