رانا ثناءاللہ

وفاقی وزیر داخلہ نے عمران خان کی گرفتاری کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب ہونے پر گرفتاریاں عمران خان سے شروع ہونی چاہئیں، کیونکہ وہی اس فتنے کا جڑ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت تحریک انصاف کے دو سے ڈھائی ہزار افراد مطلوب ہیں۔ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ عمران خان سے گرفتاریاں شروع ہونی چاہیں کیونکہ عمران خان وہ آدمی ہے جو اس ملک میں فساد اور انارکی پھیلانا چاہتا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے گھر آکر ٹھہریں، وہ کے پی وزیراعلیٰ ہاؤس میں جا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اب عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہی اسلام آباد آسکیں گے باقی بائی روڈ مارچ کرکے آنا کا سوچیں بھی نہیں۔ اب ہم نے فل تیاری کی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاک فوج شہداء

ٹانک اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک، 5 اہلکار شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے علاقے ڈسٹرکٹ ٹانک اور ڈسٹرکٹ خیبر کے علاقے باغ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے