پاک فوج شہداء

ٹانک اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک، 5 اہلکار شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے علاقے ڈسٹرکٹ ٹانک اور ڈسٹرکٹ خیبر کے علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مجموعی طور پر 10 دہشت گرد ہلاک اور 5 اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی آیس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف 26 اور 27 مئی کے دوران تین مختلف آپریشن کیے جس میں مجموعی طور پر 23 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 27 تاریخ کو دوسرا بڑا آپریشن ڈسٹرکٹ ٹانک اور تیسرا ڈسٹرکٹ خیبر کے علاقے باغ میں کیا گیا اور اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں نائک محمد اشفاق بٹ، لانس نائک دانش افکار، سپاہی تیمور، سپاہی نادر صغیر اور سپاہی محمد یاسین شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹانک میں 10 دہشت گرد اور ڈسٹرکٹ خیبر کے علاقے باغ میں 7 دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملک بھر میں نمازِ عید کے اجتماعات

(پاک صحافت) ملک بھر میں نمازِ عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی، کشمیر اور فلسطین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے